۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ایم ڈبلیو ایم پاکستان

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا تین روزہ اجلاس شوریٰ عمومی بعنوان ”اسوۂ شبیری تنظیمی و تربیتی کنونشن“ جامعہ الصادق  جی نائن ٹو میں جاری ہے، جس میں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے عہدے داران و اراکین شریک ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کنونشن کی پہلی نشست بعنوان ”شب شہداء بیاد شہدائے غزہ و شہدائے مقاومت“ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، وائس چیئرمین سید احمد اقبال رضوی، مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان کے صدر علامہ سید حسنین گردیزی، علامہ اقبال بہشتی، شیخ اعجاز بہشتی، سید علی اکبر کاظمی، محسن شہریار، انجینئر ظہیر نقوی و دیگر مقررین نے تمام شہدائے اسلام بالخصوص شہدائے غزہ کو خراج عقیدت و سلام پیش کیا۔

کنونشن کی دوسری نشست شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی سے منسوب تھی، جس میں مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے ڈاکٹر محمد علی نقوی کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے ان کی شاندار ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

تیسری نشست بعنوان ”دین ما عین سیاست است و سیاست ما عین دیانت است“ میں سیاسی ومذہبی اسلوب پر سیر حاصل گفتگو کی گئی اور صوبائی جنرل سیکرٹریز نے اپنے صوبوں کی کارکردگی رپورٹس بھی پیش کیں۔

کنونشن کے اختتام پر کل 12 مئی بروز اتوار مظلومین غزہ، کشمیر و یمن کی حمایت میں "قومی حمایت مظلومین کانفرنس" کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا، نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، مرکزی رہنما پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈہ پور، سربراہ ملی یکجہتی کونسل صاحبزادہ ابوالخیر زبیر، سربراہ جمیعت اہل حدیث سید ضیااللہ شاہ بخاری، سربراہ جماعت اہل حرم مفتی گلزار نعیمی سمیت پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .